لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی ہی پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے’اس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ اعلان جاری کرکے ہر قسم کی افواہوں کی تردید کر دی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی ساؤتھ افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے ریڈ بال کوچ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ویب سائٹ کی خبروں کی تردید کر دی، کرکٹ ویب سائٹ نے جیسن گلیسپی کو ہٹانے اور عاقب جاوید کو تینوں فارمیٹس کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی خبر دی تھی۔