ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سنہ 1446 میں 66 ممالک کے 1000 عازمین کے 4 گروپوں کو حج اور عمرہ کے لیے خادم حرمین شریفین کے ضیوف کے پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ان کی میزبانی کی منظوری دے دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس پروگرام پر عمل درآمد وزارت اسلامی امور کرے گی۔اس تناظر میں اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر اور حج، عمرہ اور زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین کے ضیوف کے پروگرام کے جنرل سپروائزر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے کہا کہ یہ میزبانی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرنے اور دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کوشش ہے۔مزید یہ پروگرام اسلامی اشرافیہ کے رہنماں، علما، شیوخ اور دنیا کے بااثر شخصیات کے ساتھ نتیجہ خیز رابطے کو فروغ دیتا ہے۔ پروگرام نے اپنے جاری سفر کے دوران مختلف براعظموں کو شامل کیا ہے۔ دنیا میں اس کے آغاز سے لے کر اب تک اس سے مستفید ہونے والے ممالک کی تعداد 140 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مہمان کو اپنا ملک چھوڑنے سے لے کر واپسی تک ایک مربوط نظام کے تحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ وزارت نے شاہی حکم نامے کے اجرا کے بعد سے اپنی تمام تر توانائیاں درستی اور اعلی ترین معیار لاگو کرنے کے لیے وقف کر دی ہیں۔ خادم حرمین شریفین کے ضیوف کے پروگرام کے سیکرٹریٹ ے تحت کام کرنے والی کمیٹیاں اپنے اپنے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔