مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)مہنگی بجلی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر، سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں مزید کمی کے بعد 585 واٹ سولر 20 ہزار 500 سے کم ہوکر 17 ہزار 100 روپے پر آگیا، جبکہ 180 واٹ سولر 6 ہزار سے کم ہوکر 5500 ہزار پر آگیا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ سولر لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں، ڈیمانڈ بڑھنے سے سولر مزید سستا ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں اس لیے سولر لگارہے ہیں، سولر مزید سستا ہونا چاہیے تاکہ غریب آدمی لگا سکے
٭٭٭٭٭٭