سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر اہم احکامات جاری کردئیے

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ہر پولیس اسٹیشن میں لاپتا اور نامعلوم ڈیڈ باڈیز کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اہم احکامات جاری کردئیے،بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اہم احکامات جاری کردئیے۔ عدالت نے ہر پولیس اسٹیشن میں لاپتا اور نامعلوم ڈیڈ باڈیز کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ صوبے ہر پولیس اسٹیشن میں لاپتا اور نامعلوم ڈیڈ باڈیز کا ریکارڈ ڈیجیٹل طرز پر مرتب کیا جائے۔

عدالت نے ہدایت کی ریکارڈ سینٹرل پولیس آفس سے منسلک کیا جائے تاکہ پولیس آفیشل اور شہری معلومات فوری حاصل کرسکیں۔ عدالت نے شاہ لطیف کے علاقے سے لاپتا شہری کی بازیابی کی درخواست نمٹادی۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو رپورٹ متعلقہ مجسٹریٹ کے پاس پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ لاپتا شہری کی با حفاظت بازیابی یقینی بنائیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ہر پندرہ بعد پیش رفت رپورٹ طلب کریں۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں