حلیم عادل شیخ

عمران خان کی رہائی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک نہیں بیٹھیں گے، حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ اہم بیان کے ذریعے کہا ہے کہ قوم جاگ چکی ہے عمران خان کی رہائی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک نہیں بیٹھے گی،

24 نومبر حقیقی آزادی کا دن ثابت ہوگا، ناجائز طریقے سے بننے والی حکومتوں کے دن گنے جاچکے ہیں، عدلیہ کی آزادی، آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین پر حملہ کیا گیا ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ملک کے خزانے کو لوٹا ہے، یہی جماعتیں اپنے کیسز ختم کرانے کے لئے قوم کو غلام بنانا چاہتی ہیں، 24 نومبر ان چوروں سے چھٹکارے کا دن ہوگا سندھ بھر سے عوام بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان مزید جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل نہیں رکھا جاسکتا انشا اللہ بہت جلد خان عوام کے ساتھ ہونگے۔ انہوں نے کہا عوام نے جرئت بہادری اور ہمت دکھانی ہے منزل سے کوئی نہیں روک سکتا، حقیقی آزادی کی جنگ صرف پی ٹی آئی کی نہیں پوری قوم نے ملکر لڑنی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں