شاہ رخ

فلموں کی ناکامی پر باتھ روم جا کر روتا تھا ،شاہ رخ کا انکشاف

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلموں کی ناکامی پر کئی بار باتھ روم جاکر رونے کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والیGlobal Freight Summit میں شرکت کی اس دوران اداکار نے سامعین کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی زندگی کی ناکامیوں پر بات کی۔شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ‘ہر انسان کو چاہیے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے، اس کی وضاحت کیلئے شاہ رخ نے مثال پیش کی کہ اگر کوئی فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتی تو ایسا اس لیے نہیں کہ اس کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ یہ فلم اپنے ناظرین کو خود سے جوڑے رکھنے میں ناکام رہی’۔

بالی وڈ کنگ کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ اسے سمجھ نہ پائے ہوں، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ آپ کے کام پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اگر میں ان لوگوں کیلئے جن کی میں ملازمت کرتا ہوں جذبات پیدا نہیں کر سکتا تو میرا پروڈکٹ چاہے جتنا بھی شاندار ہو اچھا نہیں ہوسکتا ‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں