شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی بات مان لی

پشاور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور مذاکرات کی اجازت مانگنے نہیں گئے،بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں 5 اور 10 ہزار لوگ لانے کا پیغام بانی پی ٹی آئی کا ہے، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیںپریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا کہ اگر مذاکرات کیلئے اپروچ کیا جاتا ہے تو پھر کیا کرنا چاہیے جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں کی اگر ہمارے تین مطالبات اور اہداف پر مذاکرات ہوں تو پھر کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاجوں سے متعلق بات ہو رہی ہے کہ سخت اقدامات ہوں گے، جڑواں شہروں میں بھاری نفری تعینات کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ حکومت طالب علموں کے داخلہ منسوخ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاہم آپ کچھ بھی کرلیں عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے ریاست اور حکومت کا کام دھمکانا نہیں ہوتا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کی تیاریوں سے لگ رہا ہے کہ ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو مقررہ لوگ نہیں لایا وہ اپنے مستقبل کا سوچ لے۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں 5 اور 10 ہزار لوگ لانے کا پیغام بانی پی ٹی آئی کا ہے، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔شیخ وقاص نے پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات مان لی جبکہ اس سے پہلے انہوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطوں پر دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی خبر کو فیک نیوز قرار دے کر کہا تھا، کہ حکومت اور پی ٹی آئی کا کسی سطح پہ کوئی رابطہ نا ہے نا ہوسکتاہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں