اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، جہاں روکا گیا، وہیں بیٹھ کر احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کی کال فائنل ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے رابطہ کیا تھا لیکن اب تک جواب نہیں دیا، ایک دو روز میں بریک تھرو کا امکان ہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں موجود رہیں گے، قافلے اسلام آباد میں داخل ہوگئے تو وہ بھی احتجاج میں شامل ہوجائیں گے۔ جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی طبیعت ناسازی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔