چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی 2025ئ: ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں’، شعیب اختر کا چونکا دینے والا دعویٰ

لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مجھے ابھی بھی لگتا ہے، بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں 49 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کو لے کر بیک چینل مذاکرات ہوں گے، ہمیں امید نہیں ہارنی چاہیے البتہ حل کا انتظار کرنا ہوگا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم سب حقیقت جانتے ہیں کہ بھارت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں 95 سے 96 فیصد سپانسرشپ آتی ہے، اس لیے بھارتی بورڈ آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کی آمد واقعی حکومتوں کے ہاتھ میں ہے کوئی بورڈ کچھ نہیں کرسکتا ہے، چاہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہو یا بھارتی کرکٹ بورڈ۔شعیب اختر نے روشنی ڈالی کہ اگر بھارت 2025ءکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دورہ نہیں کرتا تو پاکستان کو اسپانسر شپ میں 100 ملین ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویرات کوہلی پہلی بار پاکستان میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں اور پوری قوم انہیں وہاں دیکھنے کی منتظر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ”اگر پاکستان ہندوستان کو پاکستان آنے پر راضی کرنے میں ناکام رہتا ہے تو دو چیزیں ہوں گی: پاکستان کو تقریباً 100 ملین ڈالر اسپانسر شپ سے محروم ہو جائے گا جو آئی سی سی کو جائے گا اور میزبان ملک کمائے گا۔ دوسرا، یہ بہتر ہو گا کہ ہندوستان پاکستان آ کر کھیلے، لیکن یہ واقعی حکومت پر منحصر ہے، اس کا بی سی سی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ”ویرات کوہلی پہلی بار پاکستان میں کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پورا پاکستان ویرات کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے۔ تصور کریں کہ وہ پاکستان میں سنچری اسکور کریں، یہ اچھا ہو گا، لیکن اگر وہ یہاں سنچری نہیں بناتا اور جلدی آ¶ٹ ہو جاتا ہے تو یہ بھی ایک اور لمحہ ہوگا۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں