خواجہ سعد رفیق

فریقین غلطیوں سے نہ سیکھنے کے قومی مزاج پر عمل کر رہے ہیں’خواجہ سعد رفیق

لاہور ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فریقین غلطیوں سے نہ سیکھنے کے قومی مزاج پر عمل کر رہے ہیں،اسلام آباد پر دھاوے اور گھیرائو کو پرامن احتجا ج میں نہ بدلا گیا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

انہوں نے موجودہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ سختیوں، آزمائشوں، غلطیوں اور مشکلات سے کچھ نہ سیکھنا ہمارا قومی مزاج ہے فریقین اسی مزاج کے عین مطابق عمل کر رہے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ تبدیلی، آزادی، حقوق اور جمہوریت کے نام پر ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے منتخب حکومتیں گرانے اور بنانے والوں کا آزادی، جمہوریت اور حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہوتا، یہ دلفریب نعرے عام آدمی کو بیوقوف بنا کر صرف اقتدار سے ہمکنار ہونے کیلئے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارہ چنار سمیت کے پی کے میں جاری دہشت گردی سے نمٹنے کی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا حکومت کا ریاستی وسائل کے ساتھ وفاق پرحملہ نہایت تشویشناک اقدام ہے۔سعد رفیق نے خبردار کیا کہ اسلام آباد پر دھاوے اور گھیرا ئو کو پرامن احتجا ج میں نہ بدلا گیا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں