کراچی(نمائندہ خصوصی ) تبادلہ مارکیٹ میں روپیہ کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس 98 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا، دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آگیا۔