اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاﺅس پہنچے جہاں شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا ۔انکے اعزاز میں ضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جبکہ دونوں رہنماﺅں نے پرجوش انداز میں مصافحہ بھی کیا۔صدر بیلا روس الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم ہاﺅس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ بعدازاں دونوں رہنماﺅں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔