راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان شاہینز نے حیدر علی کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا اے کو پہلے ون ڈے میچ میں 108 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی ، پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ، حیدرعلی نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جواب میں سری لنکا اے 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، شرون سراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، حیدر علی کو مرد میدان قرار دیا گیا ، گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے کے کپتان نووانیندو فرنینڈو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان شاہینز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ، حیدر علی نے 94 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے ، دیگر بیٹرز میں عبدالصمد 56 ، شرون سراج 42 ، محمد حارث 36 اور کپتان محمد ہریرہ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، سری لنکا اے کی طرف سے ایشان مالنگا نے تین جبکہ دلشان مادوشنکا اور چمندو وکرماسنگھے نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، سری لنکا اے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 39.4 اوورز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، چمندو وکرما سنگھے 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سونال دنوشا نے 38 اور ساہان آراچیج نے 35 رنز بنائے ،پاکستان شاہینز کی طرف سے شرون سراج نے 3 اور عمران جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، حیدر علی شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 27 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 29 نومبر کو کھیلا جائے گا ، دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، یاد رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل کھیلی گئی دو چار روزہ میچوں کی سیریز پاکستان شاہینز نے 0ـ1 سے جیتی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امید ہے کہ جاپان چین کے ساتھ مل کر باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کے درست مقام پر قائم رہے گا، چینی وزیر خا رجہ
- بائیڈن کی معافی کے بعد ٹرمپ کا ریپ کرنے والے قاتلوںکو سزائے موت دینے کا وعدہ
- سرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے، لبنانی وزیراعظم
- ایران شام میں افراتفری پھیلانے سے باز رہے، شامی وزیر خارجہ
- ہم سب چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے بہت پرجوش ہیں’ محمد رضوان
ہمارا فیس بک پیج
Archives
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- November 2021
- October 2021
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- June 2021
- May 2021
- April 2021
- March 2021
- February 2021
- January 2021
- December 2020
- November 2020