بیجنگ(نمائندہ خصوصی )چین نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کی حمایت کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے ہمیشہ سے ان کا پرزور حامی رہا ہے۔فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے اجلاس کو مبارکباد کے پیغام میں شی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ چین نے ہمیشہ اتحاد کو مضبوط بنانے اور اندرونی مفاہمت کے حصول کے لیے تمام فلسطینی دھڑوں کی حمایت کی ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے لیے ضروری کام یہ ہے کہ جنگ کے جلد سے جلد خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر جامع اور موثر طریقے سے عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد اور مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کو فروغ دینا بنیادی راستہ ہے۔