بیلاروسی صدر

بیلاروسی صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن روانہ،شہباز شریف نے الوداع کیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ ہوگئے۔بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو کو الوداع کیا اور ان کے تین روزہ دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ بیلاروسی صدر کے دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں