فردوس جمال

ہمیشہ سچی ،کھری بات کرتا ہوں ، سننے والے کس انداز میں لیتے ہیں کچھ نہیں کہہ سکتا’ فردوس جمال

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتا ہوں اور سننے والے اسے کسے انداز میں لیتے ہیں میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ،فن سے وابستہ لوگوں کو چھوڑ دیں آپ دیکھنے والوں سے پوچھ لیں میں نے جن اداکاروںکے بارے میں کہا ہے وہ ہیرو اور ہیروئن کی عمر کے نہیں ہیں سب کو اس کا جواب مل جائے گا ، میں نے زندگی میں دوسروںکے لئے ہمیشہ اچھا کیا ہے اس لئے مطمئن ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں فردوس جمال نے کہا کہ میں کسی بھی حالت میں اپنے رب سے مایوس نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ اس نے مجھے ہر مشکل گھڑی سے نجات دی ہے ، مشکل وقت آپ کو کچھ سکھانے کے لئے آتا ہے ،اس میں آپ کے صبر کا بھی امتحان ہوتا ہے جسے رب نے بہت پسند کیا ہے ۔ فردوس جمال نے کہا کہ میں نے لاہور میں آکر بڑی محنت کی اور نام کمایا ، جو لوگ مجھ سے قربت رکھتے ہیں انہیں میری جدوجہد کا اچھی طرح علم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں