سڈنی(نمائندہ خصوصی)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن 27 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔یہ ٹورنامنٹ 27 دسمبر 2024 سے 5 جنوری 2025 تک آسٹریلیا کے شہروں پرتھ اور سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔جرمنی کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں 18 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہر گروپ میں تین ، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔گروپ اے میں امریکا،کینیڈاور کروشیا شامل ہیں، گروپ بی میں پولینڈ،جمہوریہ چیک اور ناروے کو رکھا گیا ہے،گروپ سی میں یونان،قزاقستان اور سپین کو رکھا گیا ہے،گروپ ڈی میں اٹلی ، اورسوئٹزلینڈ شامل ہیں،گروپ ای میں چین، دفاعی چیمپئن جرمنی اور برازیل کی ٹیمیں شامل ہیں اسی طرح گروپ ایف میں انگلینڈ،آسٹریلیا اور ارجنٹائن کو رکھا گیا ہے۔ یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔آر اے سی ایریناکین روزوال ایرینا میں 27 دسمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 5جنوری 2025کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔