فرنیچر کی برآمدات

اکتوبر 2024 کے دوران فرنیچر کی برآمدات میں49.4 فیصد کمی

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)اکتوبر 2024 کے دوران فرنیچر کی برآمدات میں49.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 106 ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ اکتوبر 2023 کے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات کا حجم 209 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح اکتوبر 2023 کے مقابلہ میں اکتوبر 2024 کے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات میں 103 ملین روپے یعنی 49.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں