مسرت جمشید چیمہ

ملک میں جنگل کا قانون نافذ ،صحافی ،وکلا ء اورسوشل میڈیا کے نوجوان کوئی بھی محفوظ نہیں ‘ مسرت چیمہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے،صحافی ،وکلا ء اورسوشل میڈیا کے نوجوان کوئی بھی محفوظ نہیں ۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ جو بھی حقائق قوم کے سامنے لائے گا وہ اٹھا لیا جائے گا اور جو حکومتی بیانیہ لے کر چلے گا اسے نوازا جائے گا۔مسرت چیمہ نے کہا کہ مطیع اللہ جان اور شاکر اعوان کے اغوا ء کی مذمت کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں