مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)ناقص منصو بہ بندی اور منفی موسمی حالات کے باعث پاکستان دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گیاتفصیلات کے مطابق کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ معروف امریکی زرعی ادارے یونائیٹڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر(یو ایس ڈی اے)کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق چین ایک بار پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ دنیابھر میں کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا جہاں کاٹن ایئر2022ـ23 کے دوران مجموعی طور پر2کروڑ85لاکھ روئی کی بیلز پیدا ہونے کی توقع ہے جبکہ اس کے بعد بھارت میں 2کروڑ 55 لاکھ،امر یکا میں 1کروڑ46لاکھ80ہزار،برازیل میں1کروڑ33لاکھ،آسٹریلیا میں50لاکھ،ترکی میں 49لاکھ جبکہ پاکستان میں اس سال صرف 39لاکھ روئی کی بیلز(480 پائونڈ)پیدا ہونے کی توقع ہے جو دنیا بھر میں کپاس کی کل پیداوار کا صرف 3 فیصد ہے۔