بشارالاسد

دہشت گردوں کا حامی کوئی بھی ملک ہو، ان کے خلاف طاقت استعمال ہو گی، بشارالاسد

دمشق(نمائندہ خصوصی)شام کے صدر بشارالاسد نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ماسکو کی حمایت یافتہ ریاست جارجیئن جمہوریہ ابخازیہ کے عہدے دار کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کیا ہے۔بشار الاسد نے کہا ‘ دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔ اس لیے اب ان کے ساتھ اسی زبان میں گفتگو کریں گے اور ان کا صفایا کریں گے۔صدر بشار الاسد نے مزید کہا ان دہشت گردوں کی حمایت میں کوئی بھی ہوا ، اس کی پروا نہیں کریں گے۔’ دریں اثنا اسی خبر رساں ادارے نے جنگ کو مانیٹر کرنے والے ایک ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حلب شہر اب بشار الاسد حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں