بغداد(نمائندہ خصوصی)عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کی جانب سے شام کے صدر بشار الاسد کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کا ملکدہشت گردی” کے مقابلے میں شام کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ عراقی فورسز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پرامن سرحد محفوظ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عراق میں جوائنٹ آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قیس المحمدوی نے پڑوسی ملک شام میں رونما ہونے والے واقعات کے پیش نظر سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے اخباری بیانات میں کہا کہ عراقی سرحد مکمل طور پر بند ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج ملک کے تحفظ کے حوالے سے سوڈانی احکامات پر کاربند ہیں۔