لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور میں سبزیوں کے ریٹ آوٹ آف کنٹرول ہونے لگے، شہر میں سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس فروخت ہونے لگیں ۔مارکیٹ کمیٹی کے مطابق جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے ،سبز منڈیوں ، پوش علاقوں اور گلی محلوں کے نرخ الگ الگ وصول کیے جا رہے ہیں ۔پیاز 5 روپے اضافے کے ساتھ 150 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے کلو فروخت ہونے لگا ٹماٹر 10 روپے اضافے کے ساتھ 150 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 200 روپے کلو فروخت لہسن چائینہ سرکاری قیمت 675 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں 780 روپے فی کلو تک فروخت ادرک تھائی سرکاری قیمت 410 روپے مقرر کر دی گئی ۔
مارکیٹ میں ادرک 550 روپے کلو تک سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک لیموں چائنہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 60 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں لیموں 100 روپے کلو تک ٹینڈے دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 70 روپے مقرر ، مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی فروخت 130 روپے کلو تک ہونے لگی ۔
آلو کچا چھلکا سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 95 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 140 روپے فی کلو تک میتھی سرکاری ریٹ لسٹ کی قیمت 35 روپے کلو مقرر کی گئی ،مارکیٹ میں 80 روپے فی کلو بینگن سرکاری قیمت 40 روہے کلو مقرر ، لیکن مارکیٹ میں فرخت 80 روپے فی کلو تک کھیرا سرکاری ریٹ لسٹ میں 40 روپے مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 80 روپےکلو تک کریلے سرکاری ریٹ لسٹ میں 100 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 150 روپے کلو میں فروخت پالک ریٹ لسٹ میں 40 روپے کلو مقرر کی جبکہ مارکیٹوں میں فروخت 60 روپے کلو تک بند گوبھی سرکاری قیمت 65 روپے کلو مقرر کردی گئی،فروخت 100 روپے تک پھول گوبھی سرکاری قیمت 90 روپےکلو مقرر کی گئی ۔ فروخت پرچون بازروں میں 150 روپے فی کلو تک شلجم سرکاری ریٹ لسٹ میں 40 کلو مقررکیا گیا ، مارکیٹوں میں 100 روپے کلو تک بھنڈی 10 روپے بڑھ اکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 100 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 150 روپے کلو تک فروخت جاری شملہ مرچ ریٹ لسٹ کی قیمت 150 روپے کلو مقرر پرچون مارکیٹس میں فروخت 220 روپے فی کلو تک اروی سرکاری قیمت 120 روپے کلو مقرر ہے۔
پرچون میں فروخت 160 روپے فی کلو تک مٹر سرکاری لسٹ میں 170 روپے مقرر جبکہ پرچون بازاروں میں فروخت 220 روپے فی کلو تک گاجر چائنہ سرکاری قیمت 140 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 160 روپے فی کلو تک گھیا کدو 5 روپے اضافے کے ساتھ 100 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں فروخت 150 روپے تک گھیا توری 70 روپے کلو سرکاری ریٹ لسٹ میں لیکن مارکیٹ میں فروخت 100 روپے کلوتک ہو رہی ہے۔