کراچی(نمائندہ خصوصی )سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 900 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 225 پوائنٹس کی سطح عبورکر پہنچ گیا
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میںہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہوا۔