فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں اکتوبر 2024ءکے دوران 18.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 2.52 ارب روپے رہی تھی جبکہ اکتوبر 2023ءکے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 3.09 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح اکتوبر 2023ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2024ءکے دوران مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں 0.57 ارب روپے یعنی 18فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔