اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بیان کی زبردست تحسین

تل ابیب (نمائندہ خصوصی )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے نو منتخب امریکی صدر کے اپنے حلف سے پہلے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائے کے لیے سخت جاری کردہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو صدارتی حلف کے بعد وائٹ ہائوس میں ایک بار پھر اقتدار سنبھالنے والے ہیں۔انہوں نے ایک انتباہ کے انداز میں کہا کہ حماس کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کو میرے حلف اٹھانے سے پہلے رہا کر دے۔نیتن یاہو نے اس انداز کے انتباہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے حماس کو مخاطب کرکے صحیح جگہ پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا ٹرمپ نے یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لیے حماس پر زور دیا ہے نہ کہ اسرائیلی حکومت پر۔

اپنا تبصرہ بھیجیں