مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔
25,000 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، قرعہ اندازی 10 دسمبر 2024 کو کوئٹہ میں کی جائے گی۔25000 روپے والے پرائز بانڈ میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات دیئے جاتے ہیں، اس میں پہلا انعام 30 ملین (تین کروڑ) روپے 2 انعامات، دوسرا انعام 10 ملین (1 کروڑ)روپے 5 انعامات اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے 700 انعامات دیئے جاتے ہیں۔جیتنے والے خوش نصیبوں کو انعام ٹیکس کٹوتی جو کہ ٹیکس دینے والوں کا 15فیصد اور ٹیکس نہ دینے والوں سے 30 کٹوتی ہوتی ہے
٭٭٭٭٭٭٭