ویویک اوبرائے

ممبئی کی فلم انڈسٹری ایک غیر محفوظ جگہ ہے، اداکار ویویک اوبرائے

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ ممبئی کی فلم انڈسٹری ایک غیر محفوظ جگہ ہے، حالانکہ انھوں نے 2002 میں ساتھیا اور کمپنی جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کرکے خود کو منوایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود انھیں اپنے کیریئر میں کام نہ ہونے جیسے مراحل کا بھی سامنا رہا اور وہ مہینوں بنا کام کے گھر بیٹھے رہے، حالانکہ وہ باکس آفس پر ہٹ ہونے والی فلموں میں کام کرچکے تھے۔ویویک اوبرائے کا مزید کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال پر انھوں نے پلان بی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک بزنس مین بننا تھا۔

ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انکے بزنس شروع کرنے کی وجہ ایک لابی کو کائونٹر کرنا تھا جو فلم انڈسٹری کے اندر موجود تھی۔انھوں نے کہا شوٹ آئوٹ ایٹ لوکھنڈوالا جیسی کامیاب فلم کے بعد وہ 14، 15 مہینے بغیر کام کے بیٹھے رہے، تب انھوں نے فیصلہ کیا کہ کاروبار شروع کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ میں نے 22 برس کے دوران 67 فلمیں کیں لیکن انڈسٹری بہت زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے، آپ شاندار پرفارم کریں، ایوارڈز جیتیں لیکن دیگر وجوہات کی وجہ سے آپکو کام نہیں مل سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں