مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔
اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 6دسمبر تک داخلہ جمع کرواسکیں گے۔2گنا فیس کے ساتھ 20دسمبر تک داخلہ جمع کروایا جاسکے گا۔3گنا فیس کے ساتھ 2جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔میٹرک کیسالانہ امتحان کا آغاز 4مارچ 2025ء سے ہوگا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔