لاہور (نمائندہ خصوصی)ماہرین نے کہا ہے کہ ناشتہ کرنے کی عادت ترک کرنا کینسر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے۔محققین کی جانب سے کیے گئے مطالعے میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ روزانہ ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں وہ لوگ جو ناشتہ نہیں کرتے تھے، ان میں غذائی نالی کے کینسر، کولوریکٹل کینسر، جگر کے کینسر اور پتتاشی اور بائل ڈکٹ کینسر کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔
علاوہ ازیں ناشتہ نہ کرنا گلوکوز میٹابولزم، دائمی سوزش، موٹاپا، دل کی بیماری کا بھی باعث بن سکتا ہے، محققین نے 63,000 بالغ افراد کے ناشتے کے معمولات اور معدے کے کینسر کے خطرے کے درمیان وابستگیوں کا جائزہ لیا جو بنیادی طور پر کینسر کے مریض نہیں تھے۔
رپورٹ کیمطابق ماہرین کا مزید کہناتھا کہ ناشتہ نہ کرنے سے معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے کیونکہ یہ گلوکوز میٹابولزم کو متاثر کرتا ہے، اسی طرح یہ آکسیڈیشن اور جین مائیکروبیومیشن جیسے عمل کے ذریعے ٹیومر کی ترقی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭