واشنگٹن (نمائندہ خصوصی )امریکی خاتونِ اول جل بائیڈن نے اپنے آخری تنہا غیر ملکی دورے کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کا دورہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 73 سالہ جِل بائیڈن اٹلی میں رکنے اور سسلی میں اپنے آبائی گھر گیسو جانے کے بعد ابوظہبی پہنچیں۔
بائیڈن نے کلیولینڈ کلینک ابوظہبی اور ایک تاریخی مقام قصر الحسن کا دورہ کیا۔ توقع تھی کہ وہ دن کے آخر میں ایک سربراہی اجلاس میں خطاب کریں گی۔بائیڈن قریبی ملک قطر کا سفر کریں گی۔ اس کے بعد وہ پیرس جائیں گی اور نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کے دوبارہ افتتاح کے جشن کے لیے پیرس میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر معززین کے ساتھ شامل ہوں گی۔ اس کے بعد وہ واشنگٹن واپس آ جائیں گی۔