ریڈ سی فلم فیسٹیول

سعودی شہر جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

جدہ (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے کئی اداکار شریک ہیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کے پہلے دن جمعرات کی رات ریڈ کارپٹ پر کئی اداکار جلوہ گر ہوئے۔افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرینہ کپور بھی موجود تھے۔اس موقع پر عامر خان اور برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ کو ریڈ سی ایوارڈ دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں