مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آ گاہ کیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے ، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آ گاہ کیا۔جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بل پر تمام تحفظات کودور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں