بیجنگ (نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعمیر پر چوتھے سمپوزیم میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم رہنما اصول فراہم کیا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔جمعرات کے روزتھائی لینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم فینی نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری سے ظاہر ہونے والی چینی دانشمندی گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچا رہی ہے اور گلوبل ساؤتھ ممالک کے لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد دے رہی ہے۔
انہیں یقین ہے کہ یہ اقدام دنیا کی ترقی میں مزید خدمات سرانجام دےگا۔ جرمنی کے ڈوئسبرگ پورٹ گروپ کے چیئرمین بان کا مانناہے کہ انہیں بالکل یاد ہے کہ دس سال قبل صدر شی جن پھنگ چین یورپ ٹرین کی آمد کا مشاہدہ کرنے کے لیے ڈوئسبرگ کی بندرگاہ پر موجود تھے۔ اب فریقین کے درمیان تعاون روایتی لاجسٹکس سے بندرگاہ کی تعمیر اور گودام کی خدمات تک پھیل گیا ہے، اور وہ مستقبل کی ترقی کے حوالے سے پورا اعتماد رکھتے ہیں. جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ سلیز مینگیا نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک اب “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں حصہ لے رہے ہیں، جو عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کا ایک نیا منصوبہ ہے