عمران خان، بشری بی بی

جعلی رسیدوں کا کیس،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ پھر موخر، سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس میں درخواست ضمانتوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ سے متعلق جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں