ایشوریا اور ابھیشیک

ایشوریا اور ابھیشیک کی ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصویر سامنے آگئی

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی وڈ کے اسٹار کپل ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی زور پکڑتی افواہوں کے دوران دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصویر سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ایشوریا ابھیشیک کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصاویر لیتے دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایشوریا نے اپنی والد ہ برندیا رائے اور شوہر ابھیشیک کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کی جس دوران لی گئی تصاویر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر بالی وڈ فلم پروڈیوسر انو رانجن کی جانب سے لی گئی تصاویر کو شیئر کیا گیا ہے جس میں ایشوریا کو سیاہ لباس میں کہیں ابھیشیک کے ساتھ کھڑے ہنستے مسکراتے تو کہیں والدہ اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ دیکھا گیا۔ایشوریا اور ابھیشیک کی ایک ساتھ یہ تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس نے دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق کی زور پکڑتی افواہوں کو کم کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں