کراچی (نمائندہ خصوصی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے مجموعی طور پر مستحکم رہا۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے یکم دسمبر تک ملک میں روئی کی پیداواری رپوٹ 52 لاکھ گانٹھوں کی آئی ہے جو گزشتہ سال کی پیداوار کے نسبت ساڑے 25 لاکھ گانٹھیں کم ہے۔ ماہرین کے مطابق کل پیداوار 58 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی علاوہ غیر رجسٹرڈ روئی۔
جس کی وجہ سے جنرز کی کچھ ہمت بندھی ہے کئی جنرز نسبتا معیاری کوالٹی کی روئی کی کچھ گانٹھیں آئندہ بھا میں اضافہ کی توقع کی وجہ سے اسٹاک کر رہے ہیں بہرحال کم پیداواری رپوٹ کی وجہ سے کچھ ملز خاموش تھے وہ متحرک ہونے لگی ہیں کاروباری حجم بھی نسبتا کچھ بہتر ہورہا ہے۔ دوسری جانب نیو یارک کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں استحکام آنے کی وجہ سے درآمدی معاہدوں کی رفتار نسبتا کم نظر آرہی ہے بہر حال فی الحال درآمدکندہ ایجنٹوں کے مطابق اب تک تقریبا 35 لاکھ گانٹھوں کے در آمدی معاہدے ہو چکے ہیں ان کے کہنے کے مطابق تقریبا 50 لاکھ گانٹھیں درکار ہیں۔ اس وقت جنرز کے پاس روئی کا اسٹاک موجود ہے وہ زیادہ تر نسبتا ہلکی معیار کی روئی کا ہے۔ جس کی وجہ سے فروخت دیھمی ہے جس کے باعث کئی جنرز مشکلات محسوس کر رہے ہیں ٹیکسٹائل اسپینرز وافر تعداد میں کاٹن یارن کی در آمد ہونے کی وجہ سے مشکلات میں مبتلہ ہیں بہرحال آئندہ مونیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی ہونے کی امید ہے جو ملوں کو روئی خریدنے کی جانب راغب کر سکے گی۔
صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ معیار کے حساب سے فی من 16000 تا 18000 روپے پھٹی کا بھا ؤ6500 تا 7800 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ 16600 تا 17800 روپے پھٹی کا بھاؤ 7000 تا 9000 روپے رہا صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھا ؤ16800 تا 17500 روپے چل رہا ہے پھٹی کا بھاؤ7400 تا 9000 روپے چل رہا ہے۔ بلوچی روئی کا بھا ؤ18000 تا 18500 روپے جبکہ PRIMARK کا بھائو 18800تا 18900روپے رہا۔ بنولہ، کھل اور تیل کے بھا میں مجموعی طور پر تیزی رہی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 کی کمی کر کے فی من 17300 روپے پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمیں نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں اتار چڑھا رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ بڑھنے کے بعد کچھ کم ہوا ہے جو فی پانڈ 70 تا 71 امریکن سینٹ کے درمیان چل رہا ہے۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 25-2024 کیلئے 1 لاکھ 70 ہزار 700 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔
٭٭٭٭٭