قومی برآمدات

نیٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 30.76 فیصد اضافہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)اکتوبر 2024کے دوران نیٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 30.76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 136 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر2023 میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کی مالیت 104ارب روپے رہی تھی۔

اس طرح اکتوبر2023 کے مقابلہ میں اکتوبر 2024 کے دوران نیٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 32 ارب روپے یعنی 30.76 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں