بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین اور امریکہ نے حکومتوں کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے کی تجدید کی ہے۔ چینی اور امریکی حکومتوں کے نمائندوں نے بیجنگ میں خطوط کا تبادلہ کیا اور دونوں حکومتوں کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے معاہدے میں ترمیم اور توسیع کے پروٹوکول پر دستخط کیے،
جس سے چین-امریکہ سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدے کو 27 اگست 2024 سے پانچ سال کے لیے توسیع مل گئی ہے