لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت تمام مدارس کے بورڈز کو اعتماد میں لے کر ترمیم کرے۔وزارت تعلیم کے ساتھ مدارس کو منسلک کرنے کا معاہدہ بھی ان اکابرین کا ہے ،
مدارس کے تمام ذمہ داران ایک دوسرے کو قبول کریں۔انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم سے منسلک نظام کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ایک طرف 5، دوسری طرف 10 بورڈ ہیں، لاکھوں طلباء کا مستقبل خطرے میں نہ ڈالیں۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات و وزرات صنعت یا زراعت جس کے ساتھ منسلک ہونا ہے ان کا مسئلہ ہے۔