محمد رضوان

پوری ٹیم نے زبردست کھیل پیش کیا، ہماری بیٹنگ لائن شروع میں لڑکھڑا گئی تھی’محمد رضوان

پرل (نمائندہ خصوصی) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے زبردست کھیل پیش کیا، ہماری بیٹنگ لائن شروع میں لڑکھڑا گئی تھی۔کپتان محمد رضوان نے کہا کہ صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے بہت عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، مجھے بھی اپنے کھلاڑیوں پر یقین تھا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ ایک لمبا فارمیٹ ہے، اس میں وکٹیں لینے کی بہت اہمیت ہے، سلمان علی آغا نے اپنا ایوارڈ صائم کو دیا جو ٹیم کیلئے بہت اچھی مثال ہے۔اس سے قبل جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آغا سلمان کے ساتھ مل کر اسکور کو ہدف تک لے آئے، صائم ایوب نے ون ڈے کریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور 201رنز کے مجموعی اسکور پر 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں