چینی صدر

چینی صدر مادر وطن میں مکاؤ کی واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے صدر شی جن پھنگ 18 دسمبر کی دوپہر خصوصی طیارے کے ذریعے مکاؤ پہنچے۔ اپنے دورے کے دوران وہ جمعہ کو منعقد ہونے والی مادر وطن میں مکاؤ کی واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 25 سالوں میں مکاؤ خصوصیات کے حامل “ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی پر عمل نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ملک کی نہ رکنے والی ترقی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکاؤ کی ترقی کی ایک طویل تاریخ ہے اور اس کا مستقبل امید افزا ہے۔ چین کے صدر نے کہا کہ “ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی کے ادارہ جاتی فوائد کو پورا کیا جاتا رہے اور ترقی کی جدو جہد جاری رہےتو مکاؤ کا مستقبل مزید بہتر تخلیق ہو گا ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ مکاؤ مادر وطن کا موتی ہے اور وہ ہمیشہ یہاں کی ترقی اور تمام باشندوں کی بھلائی کے بارے میں سوچتا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اگلے چند روز اپنے دورے میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مکاؤ کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں