بلیک ہول

سائنس دانوں کا بلیک ہول کے متعلق دلچسپ انکشاف

نیویارک(نمائندہ خصوصی )سائنس دانوں نے کہاہے کہ خلا میں موجود ایک بہت بڑے بلیک ہول پر بہت کچھ کھانے کے بعد غنودگی طاری ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محققین کے مطابق یہ بلیک ہول اپنے اطراف میں موجود کہکشاں کا بہت بڑا حصہ کھا کر غیر فعال ہوگیا ۔اس بلیک ہول کا سائز ہمارے سورج سے تقریبا 40 کروڑ گنا زیادہ ہے۔ اس بلیک ہول کا وسیع سائز اور اس کا 40 فی صد حصہ میزبان کہکشاں کا بڑا حصہ کھا کر بنا ہے۔

اس کے بڑے سائز کا مطلب ہے کہ یہ کائنات میں انتہائی فاصلے پر دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کائنات کے ابتدائی وقت میں وجود میں آیا تھا۔ بلیک ہول کے متعلق جس وقت کے مناظر کا مشاہدہ کیا گیا ہے اس وقت کائنات صرف 80 کروڑ برس کی تھی۔اپنے بڑے سائز کے باوجود بلیک ہول نے بڑی حد تک اطراف کے موجودات کو کھانا بند کر دیا ہے۔ اب یہ بلیک ہول اطراف میں موجود کہکشاں کو اپنی حد سے ایک فی صد کے حساب سے کھا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں