وزیراعظم

مہنگائی یا اور معاملہ؟ کینیڈین وزیراعظم پر عہدہ چھوڑنے کیلئے دبائو

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر عہدہ چھوڑنے کیلئے دبا بڑھ گیا، حکومت میں شامل 2 وزرا نے کابینہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ عرصہ سے حکومت میں شامل وزیر خزانہ کرسٹیا فریلینڈ نے استعفی دیدیا، وہ امریکا کے کینیڈا پر ٹیرف کے اطلاق کے اعلان کے بعد سے کینیڈین وزیراعظم کے اقدامات سے ناراض تھے۔کینیڈا میں مہنگائی میں تیزی سے اضافے سمیت دیگر ایشوز کے باعث ٹروڈو کی مقبولیت دن بدن کم ہو رہی ہے۔

کینیڈین حکومت کے وزیر ہاسنگ شون فریزر نے بھی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔حکمران جماعت لبرل پارٹی کا جسٹن ٹروڈو سے اقتدار سے الگ ہونے کیلئے دبائو بڑھنے لگا ہے۔اپوزیشن ارکان نے کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو سے فوری مستعفی ہونے اورملک میں نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں