حکومت

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے آئندہ ایک، دوروز میں پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کو مذاکرات یا حکومتی اپوزیشن پوائنٹس پر مشاورت اور فیصلوں کا مکمل اختیار ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی کمیٹی کا اعلان جمعے کے روز متوقع تھا لیکن وزیراعظم کی مصر میں سربراہی کانفرنس میں مصروفیات کی وجہ سے معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے یہ منوالے کہ وہ صحیح فیصلہ کریں یا غلط، ان کو قبول ہوگا۔

سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا 9 مئی کے مجرموں اور واقعات کو بھول جائیں، 26 نومبر کے مجرموں اور واقعات کو بھی بھول جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر کوئی مذاکراتی عمل شروع بھی کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں