شاہ محمود قریشی

9 مئی کیسز، شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور (نمائندہ خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9مئی کے پرتشدد واقعات سے حوالے سے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔شاہ محمود قریشی نے تھانہ شادمان جلائو گھرائومقدمہ میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کی گئی۔ یاسمین راشد نے راحت بیکری کے باہر جلا ئو گھیرائو کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں