کامران اکمل

فیوژن ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی ہونی ہی نہیں چاہیے،کامران اکمل

کراچی (نمائندہ‌خصوصی)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ فیوژن ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی ہونی ہی نہیں چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیوژن ماڈل پاکستان کی جیت ہے یا ہارمیں ضرور سوچوں گا فیوژن ماڈل منظور کرکٹ کی جیت نہیں ہوئی، میرے خیال سے یہ دونوں ملکوں کے عوام کی ہار ہے کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کا ہوتا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیانات پر فخر کرنا چاہیے پی سی بی نے اس بار سخت مؤقف اپنایا ہے، محسن نقوی چیئرمین رہے تو اور چیزیں بہتر کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہوگی کہ بھارت یاپاکستان پوریٹورنامنٹ کی میزبانی کرے جوخطے کے لئے بہتر ہو اس کے لئے کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں