واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی صدر جو بائیڈن نے تائیوان کے لیے 571 ملین ڈالرز کی فوجی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس نے ایک بیان میں کہاکہ جو بائیڈن نے تائیوان کو دفاعی سامان، خدمات اور فوجی تعلیم و تربیت کے لیے امداد کی منظوری دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی حکومت نے مصر کو 5 ارب ڈالرز کے فوجی سامان کی فروخت کی منظوری بھی دی ہے۔