راحت فتح علی خان

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی، قوالی نائٹ میں راحت فتح علی خان نے سماں باندھ دیا

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستانی انڈسٹری کے اداکار و فلم ساز شہریار منور کی شادی ،قوالی نائٹ میں پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان نے سماں بانددیا۔

حال ہی میں منعقد ہونے والی قوالی نائٹ کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ڈھولکی کے بعد قوالی نائٹ میں بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں ہمایوں سعید، احد رضا میر، سونیا خان، اریبہ حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ان اداکاروں کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے جبکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اس محفل میں پرفارم کر کے سماں باندھ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز میں دیکھاجاسکتاہے کہ جلد شادی کے بندھن میں میں بندھنے والا یہ جوڑا خوش دکھائی دے رہا ہے۔دولہے میاں نے سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جہاں شاندار پرفارمنس پر راحت فتح علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے تو وہیں ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات کی بھی تعریف کی ۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوالی نائٹ کی مناسبت سے دلہن و اداکارہ ماہین صدیقی نے نیلے جوڑے کا انتخاب کیا جس پر سنہری نفیس کڑھائی کی گئی ہے۔دولہے نے اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے سنہرے شلوار قمیص کا انتخاب کیا اس کیساتھ چمک دار واسکٹ، نیلی شال اور بران جوتوں میں وہ جاذب نظر دکھائی دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں