اسٹیٹ بینک

ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کیپہلے 5 ماہ میں 33فیصد کا نمایاں اضافہ

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کیپہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 33فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 1.530 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1.153 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

نومبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 324 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل نومبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 259 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ اکتوبر کیمقابلہ میں نومبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصدکی کمی ہوئی۔ اکتوبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 330 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو نومبر میں کم ہو کر 324 ملین ڈالر ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں